میں "آ" لکھوں، تُو آ جائے
میں "بیٹھ" لکھوں، تُو آ بیٹھے
میرے شانے پر سر رکھے تُو
میں "نیند" کہوں، تُو سو جائے
میں "آ" لکھوں، تُو آ جائے
میں "بیٹھ" لکھوں، تُو آ بیٹھے
میرے شانے پر سر رکھے تُو
میں "نیند" کہوں، تُو سو جائے
چل آ، اک ایسی نظم کہوں
جو لفظ کہوں وہ ہو جائے
میں "دل" لکھوں، تُو دل تھامے
میں "گم" لکھوں، وہ کھو جائے
میں آہ بھروں، تُو ہائے کرے
"بے چین" لکھوں، بے چین ہو تُو
پھر بے چینی کا "بے" کاٹوں
تجھے چین ذرا سا ہو جائے
ابھی عین لکھوں، تُو سوچے مجھے
پھر شین لکھوں، تیری نیند اڑے
جب قاف لکھوں، تجھے کچھ کچھ ہو
میں "عشق" لکھوں، تجھے ہو جائے
ازٕ روزوٗ سانے، دِلبَر میٚانے، دِلبَر میٚانے
بوزوٗ نُنٛدبانے، دِلبَر میٚانے، دِلبَر میٚانے
ازٕ روزوٗ سانے، دِلبَر میٚانے، دِلبَر میٚانے
بوزوٗ نُنٛدبانے، دِلبَر میٚانے، دِلبَر میٚانے