یہ ہے فخر وطن
یہ ہے جان وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ میرے وطن کی تم کہانی سنو
یہ تھی سونے کی چڑیا کبھی تم سنو
دن گزرتے گئے الفتوں کے یہاں
اب نہ عزت نہ عفت ہے کوئی یہاں
یہ ہے فخر وطن
یہ ہے جان وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ ہے میرا وطن
تھی حیا کے وہ دامن میری بہن
چیر پھاڑا درندوں نے تیرا بدن
چیختی ہے ہمیں وہ بہن کی صدا
جسکو فخر وطن پہ کبھی تھی وفا
جھگڑے ہیں ہیں فسانے کئی قلب میں
لوٹنا مارنا ہے میرے وطن میں
نہ ہیاں کوئ حاکم نہ ہیں خیر کے
ہیں یہاں سب بکے ہیں قلم زور کے
یہ میرے وطن میں خوب رنگت بھی ہے
یہ میرے وطن میں خوب دہشت بھی ہے
یہ ہے فخر وطن
یہ ہے جان وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ ہے میرا وطن
گنڈہ گردی پہ بھی نہ کوئی ہے سزا
نہ یہاں قتل پر ہے کوئی بھی سزا
اب نہ یکتائیت کی کوئی ہے نشاں
نہ ہی سچائی کی اب زباں ہے یہاں
یہ ہے فخر وطن
یہ ہے جان وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ ہے میرا وطن
التجا کرتا لوگوں سے بھی یہ ذکا
نہ ہی چھوڑو کبھی وطن کی تم وفا
یہ میرے وطن کی خوب عزت بھی ہے
یہ میرے وطن کی خوب چاہت بھی ہے
یہ ہے فخر وطن
یہ ہے جان وطن
یہ ہے میرا وطن
یہ ہے میرا وطن