سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا
بات تو صرف اک رات کی تھی، مگر
انتظار آپ کا عمر بھر کر لیا
یوں تو محفل میں ہم مسکراتے رہے
یوں تو محفل میں ہم مسکراتے رہے
اپنے اشکوں کو سب سے چھپاتے رہے
اپنے اشکوں کو سب سے چھپاتے رہے
مسکراتے ہوئے یہ خبر نہ ہوئی
کب اداسی نے اس دل میں گھر کر لیا
مسکراتے ہوئے یہ خبر نہ ہوئی
کب اداسی نے اس دل میں گھر کر لیا
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے
اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا
بات تو صرف اک رات کی تھی، مگر
انتظار آپ کا عمر بھر کر لیا