menu-iconlogo
huatong
huatong
avatar

Naye Hain Rastay (From "Khaab Toot Jaatay Hain")

Shuja Haiderhuatong
orrinsamaroohuatong
Letras
Grabaciones
تھے جہاں اک ساتھ ہم، وہ سب نگر کیوں کھو گئے؟

ساتھ جن کے ہم چلے، وہ ہم سفر کیوں کھو گئے؟

ہم انہیں بھولے نہیں، مانتے ہیں ہم

وہ ہمیں بھولے نہیں، جانتے ہیں ہم

دیکھو نئے ہیں راستے، آگے بڑھیں، آگے بڑھیں

پیار کے سو رنگ ہیں، سو رنگ ہیں، آ جائیے

وقت کی آواز ہے، دل کے قریب آ جائیے

...دل کے قریب آ جائیے

کچھ عجب حالات بھی تھے، الجھنیں بھی تھیں

کچھ فریب اور جھوٹ تھا، لغزشیں بھی تھیں

کچھ بڑھایا بھی گیا تھا بات کو حد سے

دشمنوں کی سمت سے سازشیں تھیں

ایک ہے ایماں، تو فاصلے کیسے؟

جو سدا رہیں، ہو رابطے ایسے

دیکھو نئے ہیں راستے، آگے بڑھیں، آگے بڑھیں

پیار کے سو رنگ ہیں، سو رنگ ہیں، آ جائیے

وقت کی آواز ہے، دل کے قریب آ جائیے

...دل کے قریب آ جائیے

Más De Shuja Haider

Ver todologo

Te Podría Gustar