menu-iconlogo
huatong
huatong
avatar

Yoon Zindagi Ki Raah Mein

Zeeshan Alihuatong
seifroh77huatong
歌詞
レコーディング
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی

اک روشنی اندھیروں میں بکھرا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں...

وہ حادثہ، وہ پہلی ملاقات، کیا کہوں

کتنی عجب تھی صورتِ حالات، کیا کہوں

وہ قہر، وہ غضب، وہ جفا مجھ کو یاد ہے

وہ اس کی بے رخی کی ادا مجھ کو یاد ہے

مٹتا نہیں ہے، ذہن پہ یوں چھا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں...

پہلے وہ مجھے کو دیکھ کے برہم سی ہو گئی

پھر اپنے ہی حسین خیالوں میں کھو گئی

بے چارگی پہ میری اسے رحم آ گیا

شاید میرے تڑپنے کا انداز بھا گیا

سانسوں سے بھی قریب میرے آ گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں...

یوں اس نے پیار سے میری بانہوں کو چھو لیا

منزل نے جیسے شوق کی راہوں کو چھو لیا

اک پل میں دل پہ کیسی قیامت گزر گئی

رگ رگ میں اس کے حسن کی خوشبو بکھر گئی

زلفوں کو میرے شانے پہ لہرا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں...

اک روشنی اندھیروں میں بکھرا گیا کوئی

یوں زندگی کی راہ میں...

Zeeshan Aliの他の作品

総て見るlogo

あなたにおすすめ