menu-iconlogo
huatong
huatong
avatar

Noor e Ramazan

Farhan ali warishuatong
reyessheilahuatong
Тексты
Записи
Thanks for visiting our channel

Don't forget to like and share this track

And also subscribe to our channel

And also visit, dramascentral.com

اِنْشَاءَ اللہ

شکرِ خدا کرو، مَہِ رحمان آ گیا

تقسیم کرنے نعمتیں رمضان آ گیا

اللہ، تیرا ہے احسان

روزے، نمازیں، اور قرآن

ہیں یہ سب روحِ ایمان

نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان، نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان...

علم و ادب سکھلائیں گے

دینِ خدا پھیلائیں گے

مسجد میں بھی جائیں گے

حمد و نعت سنائیں گے

اللہ، تیرا ہے احسان

تُو نے بڑھا دی سب کی شان

آیا ہے بن كے مہمان

نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان، نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان...

کیسی ہوائے عشق چلی

ختم ہوئی نفرت دل کی

بانٹ رہے ہیں پیار سبھی

سحری ہو یا افطاری

اللہ، تیرا ہے احسان

ایک ہوئے سارے انسان

سج گئے گھر گھر دسترخوان

نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان، نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان...

میری خاطر، خدا، تُو نے کیا کیا کِیا

تُو نے خوشیوں سے دامن میرا بھر دیا

اور بدلے میں مَیں نے تجھے کیا دیا

اِن گناہوں پہ دل رو رہا ہے میرا

میں نے ماں باپ کا حق ادا نہ کیا

تیرے بندوں کا دل بھی دُکھایا بڑا

نہ ہی خیرات کی، نہ ہی صدقہ دیا

صرف اپنے ہی بارے میں سوچا کیا

نہ نمازیں پڑھیں، نہ ہی روزہ رکھا

اور عبادات کا حق ادا نہ ہوا

پھر بھی تُو نے کرم اپنا جاری رکھا

تُو سخی ہے بڑا، تُو سخی ہے بڑا

میں پشیمان ہوں، رحم کر دے، خدا

رحم کر دے، خدا، رحم کر دے، خدا

ہے یہ بخشش کا سامان

سجدے میں ہے ہر انسان

کیا سجاد، اور کیا فرحان

نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان، نورِ رمضان

نورِ رمضان، نورِ رمضان، نورِ رمضان

Еще от Farhan ali waris

Смотреть всеlogo

Тебе Может Понравиться