میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
دیکھنا اک دن پچھتاؤ گے
آہٹ پہ دل گھبرائے گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
دیکھنا اک دن پچھتاؤ گے
آہٹ پہ دل گھبرائے گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
وقت کا جادو چل جائے گا
وقت کا جادو چل جائے گا
پریت کا مندر جل جائے گا
پریت کا مندر جل جائے گا
حسن کا سورج ڈھل جائے گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
جب باغوں میں کوئل بولے
جب باغوں میں کوئل بولے
ہوک اٹھے اک ہولے ہولے
ہوک اٹھے اک ہولے ہولے
پاگل من کھائے ہچکولے
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
جب گلشن میں پھول کھلیں گے
جب گلشن میں پھول کھلیں گے
جب یادوں کے دیپ جلیں گے
جب یادوں کے دیپ جلیں گے
جب یاروں سے یار ملیں گے
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
جب جب ساون کی رت آئی
جب جب ساون کی رت آئی
آگ لگائے گی تنہائی
آگ لگائے گی تنہائی
سمجھو گی خود کو ہرجائی
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
دیکھنا اک دن پچھتاؤ گے
آہٹ پہ دل گھبرائے گا
پھر میں تم کو یاد آؤں گا
میرے پیار کو ٹھکراؤ گے
دیکھنا اک دن پچھتاؤ گے