menu-iconlogo
huatong
huatong
avatar

Do Pyase Dil Ek Huwe

Robin Ghosh/MEHDI HASSAN/Mehnaazhuatong
tetedeculhuatong
Şarkı Sözleri
Kayıtlar
دو پیاسے دل...

دو پیاسے دل ایک ہوئے ہیں ایسے

بچھڑیں گے اب کیسے

پیار مجھے کرتے ہی رہنا ساری عمر تم ایسے

اک دوجے میں کھو جاتے ہیں ندیا، ساگر جیسے

دو پیاسے دل ایک ہوئے ہیں ایسے

بچھڑیں گے اب کیسے

تُو پیار کی ہے نشانی

دیکھوں میں تیری جوانی

جب تک جیے، مسکرائے

آئینہ ہے تُو وفا کا

تحفہ ہے میرے خدا کا

تجھ پہ کوئی غم نہ آئے

تُو پیار کا وہ پھول ہے

جس پہ خزاں آ نہ پائے

ایسے رہیں گے، ماں اور ممتا جیسے

بچھڑیں گے اب کیسے

شمع!

پیار مجھے کرتے ہی رہنا ساری عمر تم ایسے

اک دوجے میں کھو جاتے ہیں ندیا، ساگر جیسے

بچھڑیں گے ہم کیسے

جینا تھا کس کو گوارا

پر تیرا جیون تھا پیارا

تیرے لیے میں جیوں گی

وعدہ ہے، اے مُنّے میرے

کانٹے میں راہوں کے تیرے

پلکوں سے اپنی چنوں گی

میں پیار کی وہ چھاؤں ہوں

میں سنگ سنگ تیرے رہوں گی

میں سنگ سنگ تیرے رہوں گی

ایسے رہیں گے، دھوپ اور چھاؤں جیسے

بچھڑیں گے اب کیسے

دو پیاسے دل...

دو پیاسے دل ایک ہوئے ہیں ایسے

بچھڑیں گے اب کیسے

پیار مجھے کرتے ہی رہنا ساری عمر تم ایسے

اک دوجے میں کھو جاتے ہیں ندیا، ساگر جیسے

Robin Ghosh/MEHDI HASSAN/Mehnaaz'dan Daha Fazlası

Tümünü Görlogo

Beğenebilirsin

Robin Ghosh/MEHDI HASSAN/Mehnaaz, Do Pyase Dil Ek Huwe - Sözleri ve Coverları