menu-iconlogo
logo

Dooriyan

logo
Lời Bài Hát
نزدیکیاں

ملاتا رہ نظریں، ختم ہوں گی یہ دوریاں

بڑھاتا رہا قدم، یہ سوچوں کہ ملے کہیں

میں بھٹکا تو پڑھا، تیرا چہرہ نقشہ بنا

ہاں، راز کیسے تیرے یہ ہم پہ کھل رہے ہیں؟

کیا راز نئے ہیں؟

رازوں میں ہی الجھے ہم بدل رہے ہیں

کیا راز نئے ہیں؟

میں تیرے بنا جی رہا ہوں، کڑوا سچ ہے

میں تنہا ہوں، آنسوؤں کو پی رہا ہوں

تم بے بسی پر ہنس رہے ہو

میں اپنے لیے مر چکا، اپنوں کے لیے جی رہا ہوں

دل میں لے کے شکوے آسماں کو تکتا ہوں

خود کی کمی کو میں تاروں پہ گنتا ہوں

الجھا ہوں خود میں، پھر خود سے ہی تھک کے میں چھوڑتا انسان

خدا سے باتیں کرتا ہوں

پوچھتا ہوں سچ میں، کیوں طاقت نہیں ہے

تیرے بعد سجدوں میں راحت ملی ہے

ملے اتنے غم مجھ کو، سہتا گیا ہوں

میں راتوں میں روتا ہوں، عادت نہیں ہے

چاہتا ہوں، آ کے کوئی مجھ کو ہنسائے

کوئی مجھ پر بھی کر دے محبت کے سائے

میں لکھوں کہ غم ہے، وہ اس کو مٹائے

کوئی مجھ کو بھی ڈھونڈے، کوئی مجھ کو بھی پائے

میں پھنس چکا ہوں درمیاں، کوئی درمیاں نہ آئے

ہوں میں اتنا غم زدہ کہ مجھے مَے کدے بلائے

پھر بھی دیکھ لے تُو، ہونا ہے راہوں میں تیری فنا

ان دوریوں سے بہتر نزدیکیوں کے پیکر

میں لگتا کون تیرا، تُو مجھ سے آ کے طے کر

ختم کر دے مجھ سے تُو یہ دوریاں

نزدیکیاں

ملاتا رہ نظریں، ختم ہوں گی یہ دوریاں

بڑھاتا رہا قدم، یہ سوچوں کہ ملے کہیں

میں بھٹکا تو پڑھا، تیرا چہرہ نقشہ بنا

ہاں، راز کیسے تیرے یہ ہم پہ کھل رہے ہیں؟

کیا راز نئے ہیں؟

رازوں میں ہی الجھے ہم بدل رہے ہیں

کیا راز نئے ہیں؟

میرے آنسو صاف کر دے یا آ کے پھر سے بھر دے

میں سوچوں بیٹھا تنہائی میں، کیا ملا تجھے بچھڑ کے

میں تو راز ہی رہ جاؤں گا، تیرے پاس ہی رہ جاؤں گا

تُو ڈھونڈ لے مجھے خود میں ہی

کہ راستے میں ہو رہی ہیں باتیں

شاید ہو جائیں پھر ملاقاتیں

تم پڑھتی ہی نہیں ہو، ورنہ ہم نے

لفظوں پہ کر دیے ہیں خلاصے

فاصلہ بھی اک پہیلی ہے سفر میں راہی کی

دوریاں ہی تو وجہ بنتی ہیں پاس آنے کی

انجان ہو، نادان ہو، معلوم تم کو کچھ نہیں

سب سے حسیں تصویر ہو تم دل کے آشیانے کی

نزدیکیاں

ملاتا رہ نظریں، ختم ہوں گی یہ دوریاں

بڑھاتا رہا قدم، یہ سوچوں کہ ملے کہیں

میں بھٹکا تو پڑھا، تیرا چہرہ نقشہ بنا

ہاں، راز کیسے تیرے یہ ہم پہ کھل رہے ہیں؟

کیا راز نئے ہیں؟

رازوں میں ہی الجھے ہم بدل رہے ہیں

کیا راز نئے ہیں؟

Dooriyan của AUR - Lời bài hát & Các bản Cover