menu-iconlogo
huatong
huatong
aur-phool-cover-image

Phool

AURhuatong
sisqosgurl_02huatong
歌词
作品
(اے دل کی گلی)

(اب یہ ویراں ہو گئی)

(پر تُو ہے اب نہیں)

(جانے نہ تُو یا نہیں)

تُو نے دل توڑا پہلے، میں نے پھول توڑا بعد میں

ساری زندگی گزار دی احساس میں

تُو پھول تھا میرا، پر نہ جانے کس کے باغ میں

آ ملو دوبارہ، کہیں مر نہ جائیں یاد میں

ہم مر مٹیں گے تم پہ، یہی کھا لی ہے قسم

کبھی خوشیاں حد سے زیادہ، کبھی نازل ہوتے غم

اور اب ہم تم سے کیا ہی کریں گلہ

تُو تو اس طرح سے روٹھا کہ دوبارہ ہی نہ ملا

مجھے نہ ہی دو دلاسے، جب ٹوٹے ہوئے ہیں راستے

ٹوٹے ہوئے دل، اور جھوٹے ہیں تیرے واسطے

اس راستے سے جہاں تم اور میں گزرتے تھے

پوچھتے ہیں لوگ، "تم دونوں تو ایک ساتھ تھے!"

پر آج سے

ہم نے دیکھا آئینوں میں، دل ہیں کانچ سے

ٹوٹ جاتے ہیں یہ اب تیری آواز سے

ٹوٹ جاتے ہیں یہ خالی پن میں یاد سے

کیا ہی مل سکیں گے پھر ہمارے راستے؟

کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی ایسا سوچتا ہوگا؟

کوئی بے وجہ ہی کیوں پھولوں کو نوچتا ہوگا؟

یا پھر راستوں میں میرے قدم کھوجتا ہوگا؟

جو نہ مل سکے گا اس کے لیے دوڑتے ہو کیوں؟

جن کے بن نہ رہ سکو گے انہیں چھوڑتے ہو کیوں؟

کتنے جھوٹے ہو تم، کہتے ہو کہ چاہتے ہو مجھے

اتنا ہی چاہتے ہو، پھر مجھے کیوں توڑتے ہو تم بے وجہ؟

اے دل کی گلی

اب یہ ویراں ہو گئی

پر تُو ہے اب نہیں

جانے نہ تُو یا نہیں

میں وہ پھول جو کہ شاخ میں ہی رہ گیا تھا

کہانی اور یاد میں ہی رہ گیا تھا

میں چاہتا تھا کہ کوئی آ کے توڑ لے مجھے بھی

میں چاہتا تھا کہ کوئی خود سے جوڑ لے مجھے بھی

لگی ایک نظر مجھے، اور میں پھر مرجھا ہی گیا

میں ٹوٹا پھول کی طرح، اور پھر درگاہ ہی گیا

کسی نے خار میں نوچا، کسی نے پیار بنایا

کسی نے قبر پہ ڈالا، کسی نے ہار بنایا

کسی نے روند دیا اس طرح سے پاؤں میں

کہ اتنا برا تو کسی کا نہ چاہوں میں

میں بےجان پڑا بس وہاں یہ سوچتا رہتا

کہ کس طرح سے اپنی شاخ سے جُڑ جاؤں میں

اس کے بعد میں نے خواہشوں کو مار دیا

یعنی یہ تو بس احساس تھا، ایک خواب ہی میں

اچھا ہوا میں باغ میں ہی رہ گیا تھا

اچھا ہوا میں رہ گیا تھا شاخ ہی میں

ہے بھرم اس دل کا، تُو اس کو چونکائے گا

یہ سب سے کہتا ہے، تُو اس کی جانب لوٹ آئے گا

وہ وعدہ کر کے گیا ہے، وہ کیسے بھول جائے گا

وہ میرے لیے واپسی میں وہی پھول لائے گا

اب میں معافی کس سے مانگوں گا اس بھول کے لیے؟

میں نے پھول توڑا ہے اپنے ایک پھول کے لیے

اب میں معافی کس سے مانگوں گا اس بھول کے لیے؟

میں نے پھول توڑا ہے اپنے ایک پھول کے لیے

اے دل کی گلی

اب یہ ویراں ہو گئی

پر تُو ہے اب نہیں

جانے نہ تُو یا نہیں

更多AUR热歌

查看全部logo

猜你喜欢