menu-iconlogo
huatong
huatong
salim-raza-udas-hai-dil-nazar-pareshan-qarar-ban-ke-chale-bhi-aao-cover-image

Udas hai dil nazar pareshan qarar ban ke chale bhi aao

SALIM RAZAhuatong
princess7_4_83huatong
歌詞
作品
اداس ہے دل، نظر پریشاں

قرار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

ہمارے اجڑے ہوئے چمن میں

بہار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

اداس ہے دل، نظر پریشاں...

جو تم ملو تو جہاں حسیں ہے

جو تم ملو تو جہاں حسیں ہے

جو تم نہیں ہو تو کچھ نہیں ہے

جو تم نہیں ہو تو کچھ نہیں ہے

خموش راتوں میں زندگی کی

پکار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

اداس ہے دل، نظر پریشاں...

یہ غم کی راتیں کٹیں گی کیسے؟

یہ غم کی راتیں کٹیں گی کیسے؟

یہ ظلمتیں اب چھٹیں گی کیسے؟

یہ ظلمتیں اب چھٹیں گی کیسے؟

تم اس اندھیرے میں چاندنی کا

نکھار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

اداس ہے دل، نظر پریشاں...

جلے نہیں جو دیے وفا کے

جلے نہیں جو دیے وفا کے

دکھائیں وہ بھی تمہیں جلا کے

دکھائیں وہ بھی تمہیں جلا کے

ہماری ناکام حسرتوں کا

مزار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

اداس ہے دل، نظر پریشاں

قرار بن کر چلے بھی آؤ، چلے بھی آؤ

更多SALIM RAZA熱歌

查看全部logo

猜你喜歡