menu-iconlogo
logo

Raabta

logo
Тексты
Yeah!

تُو لکھے درد (درد)

تو میں آگے بے حساب لکھوں (ہاں)

تُو لکھے شام

میں غم، گلے اور شراب لکھوں

تُو گزرا زمانا لگے (زمانہ)

میں تجھ پہ کتاب لکھوں

ریاضی کمزور میری

دنیا گڑبڑی کرتی حساب میں کیوں؟ (کیوں؟)

کھلی کتاب بھی ہوں

رہتا ہوں خود میں ایک راز سا کیوں؟

اردو rap کو میں لازم ہوں

اردو rap پہ میں نازل ہوں (yeah, yeah)

اپنے خواب کیے پورے

اپنوں کی امیدِ ناز کا قاتل ہوں

اپنے خواب کیے پورے

خواب منزل ہیں اور میں ایک مسافر ہوں (word)

خدا نے دی ہے یہ عزت

قسم خدا کی، میں نہیں تھا اس لائق بھی (نہیں، نہیں)

انگریزی rappers کو سنتا تھا

ٹوٹی پھوٹی جیسی بھی سمجھ آئی تھی

میں صرف کرنا چاہتا شاعری

میری کلا لگی لوگوں کو کاہلی (yeah)

ماں نے ہر خواہش کی پوری

ضرورت میں بنی باپ بھی، بھائی بھی

میں لکھتا نہیں قلم سے

کہیں آنسوؤں سے بکھر جائے نہ شاعری

اندر سے ہم سب اداس ہیں

مسکراہٹیں ہیں ظاہری

Came from a broken family

Music ہی میرا escape تھا

مڑ کے اب دیکھتا، حال عجیب تھا

اب میں لاکھوں میں یہ گانے بیچتا

اب میں کہتا ہوں، "زندگی stage سی"

جو میں نہ کروں وہ نہیں mainstream (yeah)

میں بد تمیز، لیکن محنتی (yeah)

میں fans کے دل میں رہوں rent free

میری جیبوں میں note بھرے pant کی

I only show you what you can see

میں نے جان لگا دی کہ لوگ مجھے جانے

اب irritate کرتی attention

مجھے کھوکے پہ لوگ روکے photo کے لیے

پسند نہیں ہے نکلنا گھر سے

ذمہ داری سے کہتا ہوں

غصے کی اصل وجہ اکثر بنتی چرس ہے

ہم مسئلوں کو دیکھتے ہیں face value پہ

نہیں پکڑ پاتے انہیں جڑ سے

میں سنانے بیٹھا جو اپنی تو پوچھو گے

کیا وہ درد بھی درد تھے، پر

ابھی جا نہیں

دل خالی ہے، تیری ضرورت ہے

نظریں بلا رہیں

ابھی جا نہیں

جس کے ہونے سے تھا سایہ کڑی دھوپ میں

جو سچ ڈھونڈ لیتا تھا میرے ہر جھوٹ میں

رشتے امر ہیں، یہ رابطے نہیں ٹوٹتے

ابھی جا نہیں

جس کے ہونے سے تھا سایہ کڑی دھوپ میں

جو سچ ڈھونڈ لیتا تھا میرے ہر جھوٹ میں

رشتے امر ہیں، یہ رابطے نہیں ٹوٹتے

ابھی جا نہیں

تھا وقت جب کہنے کو، لفظ نہیں تھے

اب جب لفظ ہیں، وقت نہیں

Each day تیرا بھائی کرا evolve

باقی یہ لونڈے ہیں اب بھی وہیں

نہیں بنے گی تو میری fantasy (girl)

But still you will be my fan to see me rap

ان کے لیے نہ کبھی کرتا ہوں گاڑی reverse

پھر کروں گا میں کیسے انھیں back؟

لوگ کرتے شور، جن کے بیچ ہوں میں

جو بھی سنے مجھے اس کے قریب ہوں میں

رنگین ہوں، غریبوں کی صحبت سے دور ہو کے

سمجھ بیٹھا خود کو، امیر ہوں میں

میرے ساتھ والے ساتھ والے کمرے میں

اور اس کمرے میں غیر میرے ساتھ ہیں

تھوڑا جاگ رہا زیادہ میں سپنے میں

عوام کب تک کروں گا برداشت یہ؟

"ظرف بانٹ دے،" بولے قلم میرے ہاتھ میں

کبھی کبھی ہوتے شعر بنا قافیے

مہمان سارے اپنے ہی گھروں میں

انسان سدا محتاج اگلی سانس کے

انھیں خوش کرنا لگے محض حسرت

مختلف لوگ لیتے مختلف مطلب

ان باتوں کا میں وقت کیسے نکال کے

دیکھوں کہ ہیں یہ ناراض یا کرتے ہیں نفرت؟

خیر، جو بھی ہے، ان کا شکریہ

جس جس نے بھی لکھنے کو لفظ دیا

پاس تخت ان کے، جوڑتا پر کرسیاں

بے غرض تھوڑا خود کو ہے کر دیا

میں نے گھر دیا ان کے دلوں میں خود کو

جاتی over headlines میری خبر تم کو

میں ایک طالب علم، کھوجتا جواب، کافی لیا سیکھ

لیکن ڈھونڈ پایا نہیں خود کو

خانہ بدوش میں، دو مجھے دوش نہیں (hey)

تم مجھے جانتے، بس ہو میرے دوست نہیں

اگر میں خلائی مخلوق تیرے مطابق

تو میرے آگے یوں ہوا میں چھوڑ نہیں (huh)

طوفان تیرا بھائی، جب بھی کرے کام

If I drink and drive تو traffic ہونی نہیں جام

ذہن پہ زور دے، کون میں، بول دے

بھائی تیرا کوئلے میں ہیرا، کھلتے نہیں ان کے کان

مجھے نہ پتا کیا میرا ہے level

کیا یہ لیتے ہیں میرا نام؟ (that's right)

میں رہوں گا یہاں، پر کہوں گا

کیا تھا rap Talha Anjum کے ساتھ

میں سائڈیں نہیں لیتا

تم میری اس عادت کی وجہ سے ہو نہ ناراض

ان کی نظر میں ہوں کیا کچھ نہیں میں

جو نہیں تو بس کلاکار

ابھی جا نہیں

دل خالی ہے، تیری ضرورت ہے

نظریں بلا رہیں

ابھی جا نہیں

جس کے ہونے سے تھا سایہ کڑی دھوپ میں

جو سچ ڈھونڈ لیتا تھا میرے ہر جھوٹ میں

رشتے امر ہیں، یہ رابطے نہیں ٹوٹتے

ابھی جا نہیں

جس کے ہونے سے تھا سایہ کڑی دھوپ میں

جو سچ ڈھونڈ لیتا تھا میرے ہر جھوٹ میں

رشتے امر ہیں، یہ رابطے نہیں ٹوٹتے

ابھی جا نہیں

Raabta от Jokhay/Talha Anjum/Hashim Nawaz - Тексты & Каверы