menu-iconlogo
huatong
huatong
aayat-arif-hasbi-rabbi-cover-image

Hasbi Rabbi

Aayat Arifhuatong
renaeepkahuatong
가사
기록
تیرے صدقے میں، آقاؐ، سارے جہاں کو دین ملا

بے دینوں نے کلمہ پڑھا "لا الہ الا اللہ"

حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیر اللہ

نورِ محمدؐ صل اللہ، لا الہ الا اللہ

سمت نبیؐ ابو جہل گیا، آقاؐ سے اُس نے یہ کہا

اگر ہو نبیؐ، بتلاؤ ذرا میری مٹھی میں ہے کیا

سمت نبی ابو جہل گیا، آقاؐ سے اُس نے یہ کہا

اگر ہو نبیؐ، بتلاؤ ذرا میری مٹھی میں ہے کیا

آقاؐ کا فرمان ہوا اور فضلِ رحمان ہوا

مٹھی سے پتھر بولا "لا الہ الا اللہ"

حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیر اللہ

نورِ محمدؐ صل اللہ، لا الہ الا اللہ

اپنی بہن سے بولے عمرؓ "یہ تو بتا کیا کرتی تھی

میرے آنے سے پہلے کیا چھپکے چھپکے پڑھتی تھی؟"

اپنی بہن سے بولے عمرؓ "یہ تو بتا کیا کرتی تھی

میرے آنے سے پہلے کیا چھپکے چھپکے پڑھتی تھی؟"

بہن نے جب قرآن پڑھا، سن کے کلامِ پاکِ خدا

دل یہ عمرؓ کا بول اٹھا "لا الہ الا اللہ"

حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیر اللہ

نورِ محمدؐ صل اللہ، لا الہ الا اللہ

گلشنیں کلمہ پڑھتے ہیں، چڑیا کلمہ پڑھتی ہے

دنیا کی مخلوق سبھی ذکر خدا کا کرتی ہے

گلشنیں کلمہ پڑھتے ہیں، چڑیا کلمہ پڑھتی ہے

دنیا کی مخلوق سبھی ذکر خدا کا کرتی ہے

کہتے سبھی ہیں جن و بشر، کہتا شجر ہے، کہتا حجر

کہتا ہے پتہ پتہ "لا الہ الا اللہ"

حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیر اللہ

نورِ محمدؐ صل اللہ، لا الہ الا اللہ

حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیر اللہ

نورِ محمدؐ صل اللہ، لا الہ الا اللہ

Aayat Arif의 다른 작품

모두 보기logo

추천 내용